ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / جرمنی میں شیلٹر ہاؤس میں آتشزدگی، دو افراد ہلاک

جرمنی میں شیلٹر ہاؤس میں آتشزدگی، دو افراد ہلاک

Mon, 07 Aug 2017 19:40:24  SO Admin   S.O. News Service

برلن،7اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جرمن شہر اشٹٹ گارٹ کے نواح میں واقع بے گھر افراد کے ایک شیلٹر ہاؤس میں آتشزدگی کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ دیگر تین شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس نے پیر کے دن بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک چون سالہ خاتون اور ایک چھپن سالہ مرد ہے، جو دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے ہلاک ہوئے ہیں۔ اس شیلٹر ہاؤس میں پناہ کے متلاشی افراد بھی سکونت پذیر تھے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ آگ کچن سے بھڑکی۔
 


Share: